چینی صدر ژی جنگ پنگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے،ژی جنگ پنگ پاکستان میں چین کے تعاون سے توانائی منصوبوں کے افتتاح سمیت دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوگی ،

چینی صدر ژی جنگ پنگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے،ژی جنگ پنگ پاکستان میں چین کے تعاون سے توانائی منصوبوں کے افتتاح سمیت دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوگی ،

ذرائع کے مطابق چین کے صدر ژی جن پنگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے صدر ژی جن پنگ پاکستان میں چین کے تعاون شروع کیے جانیوالے توانائی کے منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے ، اعلیٰ پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعلقات پر بات ہوگی، چینی صدر کے دورے کے دوران دفاع ، توانائی ، سرمایہ کاری اور انفرا سٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی، چینی صدر کی آمد سے قبل چینی وزیر خارجہ وانگ ژی پاکستان آئینگے اور چینی صدر کی مصروفیات ، سیکورٹی اور دورے کا شیڈول طے کریں گے،واضع رہے کہ ڈی چوک میں دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کے سیکورٹی سٹاف نے دورہ پاکستان کو غیرمناسب قرار دیا تھا،