ہرجانہ کیس: عمران خان نے بخت بےدار کیخلاف کرپشن کے دستاویزی ثبوت جمع کرادیئے

ہرجانہ کیس: عمران خان نے بخت بےدار کیخلاف کرپشن کے دستاویزی ثبوت جمع کرادیئے

 پشاور( نوائے وقت نیوز) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنے وکیل کے توسط سے ہرجانہ کیس میں سابق صوبائی وزیر بخت بیدار خان کی کرپشن کی دستاویزی شواہد عدالت میں پیش کردئیے۔ ایڈیشنل سیشن کورٹ پشاور میں قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بیدار بخت خان کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل نے بخت بیدار کی کرپشن کے دستاویزی شواہد عدالت میں جمع کرائے تو سابق صوبائی وزیر نے عدالت سے شواہد کی کاپیاں مانگ لیں جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 22فروری تک ملتوی کردی۔


 بخت بیدار