تربیلا ڈیم کا چوتھا توسیعی منصوبہ 2017ء تک مکمل ہو گا، وزیراعظم جلد افتتاح کرینگے

تربیلا ڈیم کا چوتھا توسیعی منصوبہ 2017ء تک مکمل ہو گا، وزیراعظم جلد افتتاح کرینگے

صوابی (آئی این پی) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے تر بیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے کا جلد وزیراعظم افتتاح کرینگے‘ منصوبہ 2017ءتک پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، رواں سال کے آخر میں مزید دو ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سٹیشن کو فراہم ہونا شروع ہو جائے گی جس سے ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ پر کافی حد تک قابو پا لیا جائے گا۔ تربیلا ڈیم میں چوتھے توسیعی منصوبے کے معائنہ کے بعد عابد شیرعلی نے مقامی ایم پی اے حاجی شیراز خان کی درخواست پر چوتھے توسیعی منصوبے میں مزدوروں کی بھر تی سے متعلق جی ایم تربیلا ڈیم سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے کہا اس منصوبے میں مقامی لوگوں کو روزگار دلوانا اُن کا حق ہے۔واپڈا کے محنت کشوں کو جائز حقوق دئے جائیں گے۔ ایم پی اے شیرازخان نے وزیر مملکت کو بتایا منصوبے میں صوابی اور ہری پور اضلاع کے لوگوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔