اسلام آباد : سی ڈی اے کے ملازمین کو کچلنے والا امریکی سفارتخانے کا اہلکار شخصی ضمانت پر رہا
اسلام آباد (ثناءنیوز ) اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کی گاڑی سے سی ڈی اے کے دو ملازمین کو کچلنے والے اہلکار کو سفارتخانہ کے چیف سکےورٹی آفیسر کی شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ امریکی سفارتکار کے خلاف 320تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا واقعہ میں ایک سی ڈی اے اہلکار مزمل شاہ جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا تھا۔ امریکی سفارتخانہ کے چیف سکےورٹی آفیسر نے شخصی ضمانت دی کہ سفارتخانہ کا اہلکار کہیں نہیں جائے گا جس پر اس اہلکار کو رہا کر دیا گیا۔ سی ڈی اے ملازم مزمل جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہو گیا۔ترجمان امریکی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت پر افسوس ہے۔ حادثے کی تحقیقات میں پاکستانی حکام سے مکمل تعاون کریںگے۔ حادثے میں امریکی سفارت کار کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔ متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
رہا