انصاف کے دو ترازو نہیں چلیں گے،قانون اور آئین کی حکمرانی کے لیے جو کرنا پڑا کروں گا: نوازشریف
لندن:سابق وزیر اعظم نوازشریف نےوطن واپسی کیلیےایئرپورٹ روانگی سےقبل میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جو فیصلہ کل آیا وہ خود اپنے منہ سے بول رہاہےاور میں سمجھتا ہوں کہ میری خیالی تنخواہ کو اثاثہ مان لیا گیاہےاور مجھےکہاجارہاہےتنخواہ نہیں لی -ؔوزیر اعظم کو اقامے پر نکال دیا جاتا ہے اور جو شخص اعتراف کرتا ہے اسے چھوڑ دیا جاتا ہے-
انہوں نے کہا کہ انصاف کے دوترازونہیں چلیں گے ’’ہمارے لیے انصاف کے تقاضے کچھ اور ان کے لیے کچھ، ایسا اب نہیں چلے گا، اسطرح کا انصاف پاکستان میں نہیں چلےگااور وہ اسکے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے،میری جدوجہد پاکستان میں قانون اور آئین کی حکمرانی کی ہے ،قانون اور آئین کی حکمرانی کے لیے جو کرنا پڑا کروں گا-