چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداءکی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی قربانی ضائع نہیں گئی امن کی بہتر صورتحال آپ ہی کی مرہون منت ہے اور یہ مادر وطن سے محبت کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم ، پیارے بچوں اور انکے بہادر خاندانوں کی عظیم قربانی ناقابل فراموش ہے یہ وطن سے محبت اور قربانیوں کی عکاس ہے شہدا کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے مادر وطن سے پیار کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ آپ کی قربانی ضائع نہیں گئی، امن کی بہتر صورتحال آپ کی مرہون منت ہے۔آئی این پی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے 16دسمبر وہ دن ہے جسے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے ، ہمارے دشمن نے اس دن ہمیں پشاور میں زخم پہنچایا ۔ قومی عزم اور ایمان کے ذریعے دل گرفتہ واقعہ سے باہر آئے۔دشمن کی مکمل شکست کےلئے ابھی بہت کچھ کرنے کو باقی ہے ، قومی سطح پر نیشنل ایکشن پلان میں راستہ دیا ہوا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جہلم کے قریب فائرنگ رینج کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے رائفل ایسوسی ایشن کے37ویں نشانہ بازی مقابلے کی تقریب میں شرکت کی ۔ مقابلے میں 142سویلین اور 25 ٹیموں سمیت 811 نشانے بازوں نے حصہ لیا۔پاکستان آرمی کی ٹیم سب سے زیادہ پوائنٹس کےساتھ چیمپئن قرار پائے ،ماسٹرایٹ آرمزکی ٹرافی بہاولپورکورکے حوالدارساجدبادشاہ نے حاصل کی۔ آرمی چیف نے مارکس مین شپ کے شاندار معیار پر نشانے بازوں کی تعریف کی ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقابلے میں فاتح ٹیموں کو ٹرافیاں اور میڈلز دیے۔آرمی چیف نے کہا نشانہ بازی سپاہی ہونے کی بنیادی مہارت میں سے ایک ہے ، نشانہ بازی میں مہارت قابل فخر کامیابی ہے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے کہا 16 دسمبر وہ دن ہے جسے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہئے۔ ہمارے دشمن نے اس دن ہمیں پشاور میں زخم پہنچایا۔ دشمن کو ہرانے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔ قومی سطح پر نیشنل ایکشن پلان میں راستہ دیا ہوا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024