پنجاب میں زرعی اصلاحات کے لئے ورلڈ بینک نے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گذشتہ 50 برس سے وہی پرانا زرعی نظام چل رہا ہے جس کے باعث اجناس کی پیداوار کم اور قیمتیں بہت زیادہ ہے، اس لئے صوبے میں زرعی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، اس مقصد کے لئے ورلڈ بینک نے صوبے پنجاب کے لئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے سے کاشتکاروں کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔ ورلڈ بینک کے مطابق زرعی اصلاحات کے پروگرام سے 3 لاکھ 50 ہزار افراد کو روزگار ملے گا جبکہ 17 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے اوپر آجائیں گے، آئندہ 5 سال میں موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے، مرد اور خواتین کو برابری کی بنیاد پر مواقع ملنے میں مدد ملے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024