پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سے متعلق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کےخلاف کارروائیاں قومی مفاد میں کر رہے ہیں، پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ، سرحد پار سے ہماری سرزمین پر کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلر سن کا حقانی نیٹ ورک سے متعلق بیان مسترد کرتے ہوئے کہا پاکستان نے دہشتگردوں کےخلاف بلا تفریق کارروائیاں کی ہیں یہی وجہ ہے کہ اب پاکستان دہشتگردوں کی پناہ گاہوں سے محفوظ ہو چکا ہے ۔مسلح افواج کی کارروائیوں میں بے شمار دہشتگرد مارے گئے جو زندہ بچے وہ قبائلی علاقوں سے سرحد پار فرار ہو چکے ہیں ۔انھوں نے کہا پاکستان نے پورے ملک میں دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کامیاب کارروائیاں کی ہیں اور ایسا کرنا اس کے اپنے مفاد میں ہے۔ پاکستان شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں اپنے قومی مفاد کے تحت کر رہا ہے اور اسلام آباد اپنی سرزمین کو دہشت گردوں اور انتہا پسندوں سے پاک کرنے کے عزم پر قائم ہے۔انھوں نے کہا اب پاکستان میں کسی دہشتگرد گروپ کی کوئی پناہ گاہ نہیں، دہشتگرد سرحد پار سے پاکستانی سرزمین پر حملے کر رہے ہیں جہاں انھیں محفوظ پناہ گاہیں حاصل ہےں۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بیان امریکہ وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن کے اس بیان کے ردِ عمل میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر پاکستان نے افغان طالبان کے دھڑے حقانی نیٹ ورک کے ساتھ اپنے مبینہ رابطوں کو ختم نہ کیا تو پاکستان اپنی سرزمین کا کنٹرول کھو بیٹھے گا۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا وہ امریکی وزیرِ خارجہ کی رائے سے اتفاق نہیں کرتے
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024