وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ضامن کی جائیداد قرقی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج، سابق وزیر خزانہ کے ضامن احمد علی قدوسی نے احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔وزیر خزانہ کے ضامن احمد علی قدوسی نے جائیداد قرقی کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی غیرحاضری میں بدنیتی کا دخل نہیں، احتساب عدالت کی جانب سے ضامن کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم غیرقانونی ہے۔واضح رہے کہ چھ صفحاتی تحریری حکم نامے میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے لکھا تھا کہ ملزم اسحاق ڈار پاکستان کا سفر کر سکتا ہے، کیس کو طوالت دینے کے لئے میڈیکل رپورٹ حاصل کی گئی ہے۔ فاضل جج نے یہ بھی لکھا تھا کہ ملزم جان بوجھ کر مفرور ہے اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے کترا رہا ہے، ضامن 3 دن میں زرِضمانت کے 50 لاکھ روپے جمع کرائے بصورت دیگر ضامن کی جائیداد قرق اور نیلام کر دی جائے گی۔تاہم، اب احتساب عدالت کی جانب سے یہ تحریری حکم نامہ جاری ہوئے تین سے زائد روز گزر گئے ہیں مگر ابھی تک ضامن کی جانب سے زرِ ضمانت جمع نہیں کرایا گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024