چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداءکی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی قربانی ضائع نہیں گئی، امن کی بہتر صورتحال آپ ہی کی مرہون منت ہے اور یہ مادر وطن سے محبت کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم، پیارے بچوں اور ان کے بہادر خاندانوں کی عظیم قربانی ناقابل فراموش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے مادر وطن سے پیار کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی قربانی ضائع نہیں گئی، امن کی بہتر صورتحال آپ کی مرہون منت ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024