گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے 11 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں خزانہ کے علاقے میں ایک مسافر وین کاگیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث 11 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ سات افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ 4 زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024