تحریک انصاف کے کارکنوں کی خواتین سے بدتمیزی، آپس میں لڑ پڑے
لاہور (خصوصی رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) فیصل چوک لاہور پر تحریک انصاف کے احتجاج اور دھرنے کے دوران اس وقت بدنظمی پھیل گئی جب بعض کارکنوں نے خواتین سے بدتمیزی کی۔ خواتین نے ڈنڈوں سے ان کی پٹائی بھی کی۔ اس دوران بعض لڑکیوں کو چوٹیں بھی آئیں۔ خواتین کو بچاتے ہوئے کارکن آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ دریں اثنا پی ٹی آئی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے میں بطور خاتون خواتین کے ساتھ کارکنوں کے روئیے پر شرمندہ ہوں۔ تحریک انصاف صحافیوں اور کارکنوں سے بدتمیزی کی مذمت کرتی ہے۔ بدتمیزی کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے۔
خواتین سے بدتمیزی