کامرہ ائربیس پر حملے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔

کامرہ ائربیس پر حملے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔

کامرہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی فورسز کی تنصیبات کی حفاظت پرمامورنفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی ممکنہ کارروائیوں سے بچنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ دہشت گردی کے واقعے کے بعد کراچی میں بھی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ پی این ایس مسرور، پی این ایس مہران، پی این ایس فیصل سمیت اہم تنصیبات پرسیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، سرکاری اوراہم نجی عمارتوں، ریلوے سٹیشن اورائیرپورٹ پربھی حفاظتی انتظامات بڑھا دئیے گئے ہیں۔ لاہورمیں پنجاب اسمبلی اورریلوے سٹیشن پرسیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  اے ایس ایف کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔پشاورکے حساس مقامات کی سيکورٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ پشاور کينٹ ايريا ميں باچا خان انٹرنيشنل ائيرپورٹ اورائيربيس سميت ديگر مقامات پر سيکیورٹی فورسزکی اضافی نفری تعينات کردی گئی ہے۔