ملک بھر میں لیلتہ القدر مذہبی جوش وجذبے سےمنائی گئی ۔

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
ملک بھر میں لیلتہ القدر مذہبی جوش وجذبے سےمنائی گئی ۔

رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ لیلتہ القدر کی مبارک ساعتوں کی وجہ سے ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر تصور کیا جاتا ہے ۔ ستائیسویں شب کی عبادت اس حوالے سے خصوصی فضیلت رکھتی ہے۔پاکستان بھر میںلیلتہ القدر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی،ملک بھرکی مساجد میں محافل شبینہ اوراجتماعی عبادات کا خصوصی اہتمام کیا گیا جبکہ ستائیس ویں شب میں مساجد میں ختم قرآن کے اجتماعات بھی منعقد ہوئے۔لیلتہ القدر کی اہمیت پررشنی ڈالتےہوئےعلمائے کرام کا کہناتھا کہ نزول قرآن اور شب قدر رمضان کے اعزاز و عظمت کے اسباب ہیں،شب قدر کو تلاش کرکے اسکی برکات سے فیض یاب ہو نا چاہیے۔رمضان المبارک میں ربِ ذالجلال نے بڑی حکمتیں رکھی ہیں ۔ جو رحمت ،مغفرت اور جہنم سے نجات کا ذریعہ ہے۔ ماہ مبارکہ کے آخری عشرے میں قرآن کریم لوحِ محفوظ سے بیت المعمور پر اتاراگیا۔ اس میں ہے ایک ایسی رات جو ہزار راتوں سے بہتر اور رب ذوالجلال سے مانگنےمیں بڑی فضیلت رکھتی ہے۔  دوسری جانب ستائیس ویں شب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیےگئےتھے۔