ملک بھر میں شب قدر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

ملک بھر میں شب قدر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان بھر میں لیلة القدر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔ ملک بھر کی مساجد میں محافل شبینہ، اجتماعی عبادات کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ ملک بھر کی مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ علمائے کرام کا کہنا ہے کہ شب قدر کو تلاش کر کے اس کی برکات سے فیضیاب ہونا چاہئے۔ 27ویں شب کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔