شکرگڑھ: بھارتی فوج کی پاکستانی علاقہ میں پھر بلااشتعال فائرنگ

شکرگڑھ: بھارتی فوج کی پاکستانی علاقہ میں پھر بلااشتعال فائرنگ

شکر گڑھ + سیالکوٹ +چک امرو(نامہ نگاران)بھارتی بارڈر سکےورٹی فورسز کی جانب سے سےز فائر لائن کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے۔ فوج نے پاکستانی علاقہ پر بھاری ہتھےاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی۔ تفصےل کے مطابق بھارتی فوج نے پاکستانی علاقہ ابےال ڈوگرکنگرہ ڈےرہ ٹھاکر پور (شکرگڑھ سےکٹر) کو نشانہ بناتے ہوئے مارٹر گن مشےن گن اور رائفل سے پاکستانی آبادی اور رےنجرز پوسٹوں پر فائرنگ کی فائرنگ کا سلسلہ تاحال وقفہ وقفہ سے جاری ہے پاکستان رےنجرز کی جوابی کارروائی سے بی اےس اےف نے فائر کا رخ دےہات کی طرف کر دےا ۔ پاکستانی دےہات کے مکےنوں نے بھارت کی اس بزدلانہ کارروائی پر احتجاج کرتے ہوئے بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کےا ہے۔ ےاد رہے کہ دو دن قبل بھی اسی مقام پر بھارت کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جبکہ چناب رینجرز نے غیرقانونی طور پر کنٹرول لائن عبور کرکے پاکستان میں داخل ہونے والے بنگالی کو گرفتار کر لیا۔ بنگالی کا نام محمد بلال بتایا گیا ہے۔