بالائی پنجاب، بہاولپور، ہزارہ ڈويژن، کشميراورگلگت بلتستان ميں کہيں کہيں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان, جبکہ ملک کے ديگرحصوں ميں موسم گرم رہے گا۔

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
بالائی پنجاب، بہاولپور، ہزارہ ڈويژن، کشميراورگلگت بلتستان ميں کہيں کہيں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان, جبکہ ملک کے ديگرحصوں ميں موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فيصل آباد، سرگودھا، پشاور، ہزارہ ڈويژن اورکشمير ميں چند ايک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی. سب سے زيادہ بارش منڈی بہاؤالدين ميں اسی ملی ميٹرريکارڈ کی گئی جبکہ جہلم تینتالیس، کوٹلی چھبیس، سيالکوٹ اٹھارہ، چراٹ بارہ، منگلاگیارہ، لاہوردس، چکوال سات اورجوہرآباد ميں چھ، ملی ميٹربارش ريکارڈ کی گئی. تینتالیس ڈگری سينٹی گريڈ کے ساتھ دالبندين ملک کا گرم ترين شہررہا.