آرمی چیف کی دعوت قبول، وزیراعظم پاسنگ آئوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ہونگے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف کو پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت کی دعوت دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ وزیراعظم 19 اپریل کو کاکول اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔اے این این کے مطابق پاسنگ آئوٹ تقریب میں ڈاکٹر نوازشریف اور جنرل راحیل شریف کی ون آن ون ملاقات بھی متوقع، موجودہ ملکی سکیورٹی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔