مقدمہ قتل: پیپلزپارٹی کے ایم این اے نواب وسان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
خیرپور(آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل کے مقدمے میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے نواب خان وسان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور پولیس کو 26 اپریل تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ نواب خان وسان کیخلاف 11 مئی 2013ء کو فنکشنل لیگ کے کارکن عبدالوہاب کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔واضح رہے پہلے بھی دو مرتبہ عدالت نواب خان وسان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔خصوصی عدالت (ATC) کے جج سیدکوثر بخاری نے الیکشن کے روز قتل ہونے والے فکشنل لیگ کارکن عبدلوہاب کے قتل مقدمے میں ملوث پی پی رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان و دیگر ملزمان رستم مغل، محمد مختار سولنگی سمیت چار افراد کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے26 تاریخ گرفتارکرکے پیش کرنے کیلئے ایس ایس پی خیر پور کو احکا مات جاری کردیے ہیں اس سے قبل گزشتہ ہفتہ کے روز بھی وانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 15 کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔