پاکستانی نیوی کا جہاز اصلات پرسوں روسی بندرگاہ کا دورہ کرے گا

پاکستانی نیوی کا جہاز اصلات پرسوں روسی بندرگاہ کا دورہ کرے گا

ماسکو (ثناءنیوز) پاکستان نیوی کا جہاز پی۔این اصلات 17 اکتوبر کو جنوبی روس کی بندرگاہ نواروسسک کا خیرسگالی دورہ کررہا ہے۔ یہ کسی پاکستانی جہاز کا کسی روسی بندرگاہ کا پہلا خیرسگالی دورہ ہے۔ نواروسسک نیول بیس پر 17 اکتوبر کو پی۔این اصلات کی آمد کے موقع پر اعزازی تقریب ہوگی جس میں پاکستانی فلیٹ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل خان حشام بن صدیق اور پی۔این اصلات کے عملے کے علاوہ نواروسسک بیس کمانڈر اور ڈپٹی کمانڈر بھی شرکت کریں گے۔