کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا۔

کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس مینگل آباد کے قریب دو مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ابراہیم اور ذاکر حسیں شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر پی ایم سی اور بعد میں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق ذاکر حسین کی حالت تشویشناک ہے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن کیا۔