کراچی میں امن وامان کا مسئلہ حل کرلیں گے،اس مسئلے کوضرورت سے زیادہ اچھالا گیا۔ قائم علی شاہ

کراچی میں امن وامان کا مسئلہ حل کرلیں گے،اس مسئلے کوضرورت سے زیادہ اچھالا گیا۔ قائم علی شاہ

سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں مسائل پیدا ہونے سے پورا ملک متاثرہوتا ہے۔  خواہش ہے کہ شہر میں امن قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصرکراچی میں بدامنی پھیلاناچاہتےہیں جبکہ زیادہ ترجرائم میں ٹیلی فون استعمال کیاجاتاہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ کسی کو الزام دینا نہیں چاہتے لیکن کراچی کے مسئلے کو ضرورت سے ذیادہ اچھالاگیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کا مسئلہ حل کرلیں گے، فی الحال صوبائی حکومت کی مکمل توجہ محرم کی سیکیورٹی پرہے، دعا کریں کہ محرم کےدس بارہ روز خیریت سے گزرجائیں۔