مقبوضہ کشمیر : کنٹرول لائن کے قریب خونریز جھڑپ‘ 3 مجاہد شہید‘ 3 بھاری فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر : کنٹرول لائن کے قریب خونریز جھڑپ‘ 3 مجاہد شہید‘ 3 بھاری فوجی ہلاک

سرینگر (ثناءنیوز) مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ میں تین فوجی ہلاک اور تین مجاہد شہید ہو گئے۔ بھارتی فوج کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریب جھڑپ میں تین فوجی اور تین ہی عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا جنوبی کشمیر میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لشکر طیبہ سے وابستہ مقامی مجاہد شبیر احمد مارے گئے ہیں۔ فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ایچ ایس برار نے بی بی سی کو بتایا کہ جھڑپ بدھ کی صبح شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے طوطی مار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب ہوئی۔ ترجمان نے دعوٰی کیا کہ مسلح عسکریت پسندوں کا ایک گروپ مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران فوج سے سامنا ہونے پر جھڑپ شروع ہو گئی۔آن لائن کے مطابق جنوبی کشمیر کے کولگام علاقے میں دن بھر کئی دیہات کا کریک ڈاﺅن کیا گیا اور تمام مردو خواتین کو گھروں سے باہر نکال کر میدان میں کھڑا کیا گیا اور تلاشی لی گئی۔