سینٹ کا اجلاس آج شام پھر ہورہاہے.

سینٹ کا اجلاس آج شام پھر ہورہاہے.

گزشتہ روز اجلاس میں  وزیر خارجہ حنا ربانی کھرنےبتایا کہ وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کی بیٹی ملیحہ مخدوم کو آنرز ان انگلش ڈگری رکھنے پر فرسٹ سیکرٹری آئرلینڈ اورایف ایس ایس کی ڈگری کے حامل آزاد کشمیر کے ثالث کیانی کو منسٹر کمیونٹی ویلفیئر لندن مقرر کیا گیا ہے یہ تقرریاں سی ایس ایس کے امتحان پاس کئے بغیروزیراعظم کی سفارش پر کی گئی ہیں۔ نکتہ اعتراض پراے این پی کے زاہد خان نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر قانون نے یقین دلایا تھا کہ وزیراعظم خود سینیٹ میں آکر کراچی اور بلوچستان کی صورتحال پر پالیسی بیان دیں گے اور سینیٹرز کے تحفظات دور کریں گے لیکن راجہ پرویز اشرف موجود نہیں، جس پر اے این پی کے ارکان ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔دوسری جانب بی این پی کے حاصل بزنجو نےبلوچستان جبکہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ نون نے کراچی کے حالات پرواک آؤٹ کیا۔