رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا چار روزہ مرحلہ آج سہ پہر عصر کی نماز کے بعد شروع ہو گا،جو اتوار کی صبح تک جاری رہے گا۔

 رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا چار روزہ مرحلہ آج سہ پہر عصر کی نماز کے بعد شروع ہو گا،جو اتوار کی صبح تک جاری رہے گا۔

تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کاافتتاحی بیان امیرِ تبلیغی اجتماع پاکستان حاجی عبدالوہاب کریں گے۔دوسرے مرحلے میں پاکستان کے علاوہ بیرون ملک سے بھی لاکھوں مندوبین شرکت کریں گے۔یہ مرحلہ بھی اتوار کی صبح اجتماعی دعا کے بعداختتام پذیرہوگا۔اجتماعی دعا تبلیغی اجتماع کے عالمی امیرمولانا زبیرالحسن کرائیں گے۔ادھرضلعی انتظامیہ اور پولیس نے تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے سیکیورٹی اور ٹریفک سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔