کوئٹہ میں 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا گیا

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
 کوئٹہ میں 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا گیا

خواتین کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے بولان میڈیکل ہسپتال کے برن وارڈ منتقل کردیا گیا۔سی سی پی او  کے مطابق خواتین کی شناخت 27 سالہ رمشا مسیح اور 15 سالہ حنا مسیح کی نام سے ہوئی ہے،بولان میڈیکل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مسعود نوشیروانی نے بتایا کہ تیزاب سے رمشا کے چہرے کا 30 فیصد جبکہ حنا مسیح کے چہرے کا 16 فیصد حصہ جل گیا۔رزاق چیمہ کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کے اہلخانہ نے اس کیس میں بریوری روڈ کے رہائشی وجے راجیش نامی شخص کو نامزد کیا تھا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے،یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی بلوچستان میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کے متعدد واقعات پیش آئے تھے، جن میں سے زیادہ ترکو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بازار میں شاپنگ کر رہی تھیں۔