نوازشریف سے زرداری کی پھر ملاقات، سانحہ کراچی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نوازشریف سے زرداری کی پھر ملاقات، سانحہ کراچی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم نوازشریف سے پھر ملاقات کی ہے۔ سانحہ کراچی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں موجود سیاسی امن وامان کی صورتحال اور این ایف سی ایوارڈ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ زرداری نے کہا کہ کراچی میں امن قائم کرنا سب کی ذمہ داری ہے کراچی میں امن کے لئے ہرممکن تعاون  کریں گے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہم کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے  حکومت کے ہر اقدام کی حمایت کریں گے۔  ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مراد شاہ اور سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف  اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف زرداری کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی یہ دوسری  اہم ملاقات ہے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ مالی سال  کے بجٹ کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے رقوم کے اجرا میں تاخیر، سندھ کے بعض علاقوں میں اضافی لوڈشیڈنگ کا ایشو اٹھایا گیا۔ سانحہ صفورا  کراچی آپریشن پر بھی  بات چیت  کی گئی۔