شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 15 پندرہ دہشت گرد ہلاک

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
شمالی وزیرستان میں فورسز کی  کارروائی، 15 پندرہ دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں مسلح افواج کو بڑے پیمانے پر کامیابیاں مل رہی ہیں ۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین معلومات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں  کارروائی کی گئی ۔ جمعے کی رات  جیٹ طیاروں کی بمباری میں پندرہ دہشت گرد مارے گئے۔ جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔دہشت گردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی-