زمبابوے کرکٹ ٹیم پیرکوپاکستان پہنچےگی،زمبابوے کی حکومت نے ٹیم کوکلیئرنس دے دی: شہریار خان

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
زمبابوے کرکٹ ٹیم پیرکوپاکستان پہنچےگی،زمبابوے کی حکومت نے ٹیم کوکلیئرنس دے دی:  شہریار خان

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ رات ساڑھے گیارہ بجے زمبابوے بورڈ کے صدر نے کہا کہ ٹیم پاکستان آرہی ہے۔ جبکہ  زمبابوے بورڈ کے صدر ولسن مناسے نے بھی دورہ کنفرم کیا ہے۔  شہریار خان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم طے شدہ پروگرام کے مطابق انیس اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔ پاک زمبابوے ٹیمیں دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلیں گی۔ پاک زمبابوے سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔