ذوالفقار مرزا کا ذہنی توازن درست نہیں: رحمان ملک

ذوالفقار مرزا کا ذہنی توازن درست نہیں: رحمان ملک

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے خفیہ اداروں کی کارکردگی پر کوئی سوالیہ نشان نہیں وہ  "را" سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،را ہمیشہ پاکستان کیخلاف کارروائیوں میں ملوث رہی ہے-رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ویزے جاری کرنا  وزارت داخلہ کا نہیں بلکہ سفارتخانے کا  کام ہے ، اگر حسین حقانی نے امریکیوں کو ویزے جاری کیے ہیں  تو یہ کام کسی کی اجازت سے کیا ہوگا،انکا کہنا تھا کہ بلیک واٹر کے ایجنٹ کا الزام لگانے والے ثبوت پیش کریں، اگر الزامات کا سلسلہ بند نہ ہوا تو خاموش رہنا مشکل ہو جائے گا-رحمان ملک  کا کہنا تھا  کہ جلد قوم کو الزامات لگانے والوں کی حقیقت بتاؤں گا.