دہشت گردی میں ’’را‘‘ ملوث نہیں الزامات مسترد کرتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے: بھارتی ہرزہ سرائی

دہشت گردی میں ’’را‘‘ ملوث نہیں الزامات مسترد کرتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے: بھارتی ہرزہ سرائی

نئی دہلی (آئی این پی + آن لائن) بھارت نے پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ملوث ہونے سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ہرزہ سرائی کی ہے  کہ پاکستانی حکام کے الزامات بے بنیاد ہیں، پوری دنیا جانتی ہے دہشتگردی کا مرکز کہاں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری کی جانب سے ملک میں دہشت گرد حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے الزامات مسترد کردیئے۔آن لائن کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج نے لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی مسلسل پشت پناہی کررہا ہے۔ دائود ابراہیم کو بھی اس نے پناہ دے رکھی ہے۔ ہم ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔