خواجہ نے دو سال میں ریلویز کو بحالی کی پٹری پر ڈال دیا: نواز شریف

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
خواجہ  نے دو سال میں ریلویز کو بحالی کی پٹری پر ڈال دیا: نواز شریف

  اسلام آباد میں گرین لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت مختلف اداروں کے مجموعے کا نام ہے،حکومت پہلے روز سے ہی مخصوص اداروں  پر توجہ  دے رہی ہے،  اس  موقع پر نواز شریف نے خواجہ سعد رفیق کی خدمات کا بھی اعتراف کیا،ان کا کہنا تھا کہ   محکمہ ریلوے ایک مدت سے زوال پذیر کا شکار تھا ،  خواجہ سعد رفیق نے دو سال میں ریلویز کو بحالی کی پٹری پر ڈال دیا-
نواز شریف کا کہنا تھا کہ  ریلویز نے قبضہ گروپ سے تین ہزار  ایکڑ زمین چھڑائی ،دو برسوں میں  منافع اٹھارہ ارب سے اکتیس ارب  روپے  تک لے جانا  بڑا کارنامہ ہے  تاہم  ریلوے کی  بحالی کیلئے بہت کچھ کرنا ہے ،وزیر اعظم  نے مزید کہا کہ پاک چین راہداری منصوبوں سے پورے  کی تقدیر بدلے گی ، کراچی سے کاشغر تک  ریلوے ترقی اور خوشحالی کا نیا باب ثابت ہوگی-
 اس سے قبل نواز شریف نے   اسلام آباد تا کراچی گرین لائن ٹرین کا باقاعدہ  افتتاح کیا، گرین لائن ٹرین ایئرکنڈیشنڈ،وائی فائی سمیت جدیدترین سہولتوں سےآراستہ ہے جبکہ کھانا پینا بلک مفت ہے-