بھارت فوجی مقاصد کیلئے ائر بس سے 1.87 ارب ڈالر کے 56 طیارے خریدے گا

بھارت فوجی مقاصد کیلئے ائر بس سے 1.87 ارب ڈالر کے 56 طیارے خریدے گا

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک کی دفاعی ضروریات پوری کرنے اور فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے بھارتی وزارت دفاع نے 1.87 ارب ڈالر کی لاگت سے ائربس سے 56 طیارے خریدنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ وزارت دفاع کی ریکوزیشن کونسل نے بڑے سودوں کی منظوری دی ہے۔ ان کے تحت ائربس اور بھارت کا ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹم مل کر فوجی ٹرانسپورٹ طیارے تیار کرے گا انہیں پرانے سوویت دور کے طیاروں سے تبدیل کیا جائے گا۔ بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق C295S کے لئے 1.87 ارب ڈالر (119.30 ارب روپے) کی ڈیل پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 875 ملین ڈالرکے دوسرے سودوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔