ایران، جاپان کی طرف سے سانحہ کراچی کی مذمت: مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں: امریکہ

ایران، جاپان کی طرف سے سانحہ کراچی کی مذمت: مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں: امریکہ

واشنگٹن، تہران، ٹوکیو (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سانحہ کراچی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے شہریوں پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کراچی کے علاقے صفورا چورنگی پر اسماعیلی برادری پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان مرزائے افغم نے سانحہ کراچی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انتہا پسندی، دہشت گردی انسانیت اور اسلام کیخلاف ہے۔ حملوں کا مقصد پاکستانی قوم کے اتحاد کو نقصان پہنچانا ہے۔آئی این پی کے مطابق حکومت جاپان نے13 مئی کو کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والے معصوم لوگوں کے لواحقین سے افسوس اور دِلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ جاپان کی وزارتِ خارجہ کے پریس سیکرٹری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاپان معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والی دہشت گردی کی اِن کارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔