انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک کو غیرمستحکم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں: آرمی چیف

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
 انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک کو غیرمستحکم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں: آرمی چیف

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوانسداد دہشتگردی سے متعلق آپریشن اور ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا تمام ایجنسیوں کی جدید انٹیلی جنس مہارت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ قومی سطح پر سول اور ملٹری اداروں کے درمیان مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے کہا دشمن ایجنسییاں پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں۔ دشمن ایجنسیوں کےمقابلے کیلئے مؤثر انٹیلی جنس کا اہم کردار ہے جبکہ انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیوں کا مؤثراورمربوط کردارضروری ہے، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی حمایت اور انہیں جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی بھی ضروری ہے۔ آرمی چیف نے آئی ایس آئی کے کردارکوسراہتے ہوئے کہا دفاع کےحوالےسےانٹیلی جنس اداروں کا کردار لازوال ہے۔