الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کی اسمبلی رکنیت بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کی اسمبلی رکنیت بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی اسمبلی رکنیت بحال ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کی اسمبلی رکنیت الیکشن ٹربیونل کی جانب سے این اے ایک سو بائیس پر دوبارہ پولنگ کا حکم سامنے آنے پر معطل کر دی گئی تھی، جس کے بعد لیگی رہنما نے سپریم کورٹ کا رخ کیا، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سعد رفیق کی درخواست سماعت کے لئے قبول کرتے ہوئے درخواست پر فیصلہ آنے تک ان کی اسمبلی رکنیت بحالی کا حکم دیا تھا،، الیکشن کمیشن نے سعد رفیق کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ایک سو پچپن سے مسلم لیگ نون کے رکن اسمبلی میاں نصیر احمد کی رکنیت بھی بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔