لاہور: آندھی اور تیز بارش ‘چھتیں گرنے سے باپ دو بیٹوں سمیت جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور: آندھی اور تیز بارش ‘چھتیں گرنے سے باپ دو بیٹوں سمیت جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور (نامہ نگار/ سٹی رپورٹر) لاہور میں رات گئے آندھی اور تیز بارش سے کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور سائن بورڈ گر گئے۔ تین گھروں کی چھتیں دیواریں گرنے سے ملبے تلے دب کر باپ دو بچوں سمیت جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ چونگی امرسدھو گلشن کالونی نیازی چوک کے رہائشی عباس کے گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 45 سالہ عباس، اسکی چار سالہ بیٹی ارم اور چھ سالہ بیٹا وسیم جاں بحق ہو گئے جبکہ وسیم کی بیٹی عظمیٰ اور بیٹا ظہیر شدید زخمی ہو گئے۔ سنگھ پورہ کے علاقہ شوالہ چوک میں ایک گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے 7 افراد دب گئے جنہیں نکال لیا گیا۔ ہڈیارہ گاﺅں برکی روڈ پر بھی ایک گھر کی چھت گر گئی جس سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔