میاں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ نواز کا اہم اجلاس, وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب شریک ہوئے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں ائیر پورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے جہاں تینوں رہنماوں کے درمیان ملاقات ہوئی.ذرائع کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہواجس میں آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران بلوچستان میں پیش آنے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ سترہ جنوری کو پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج سے متعلق بھی بات چیت کی گئی. ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔