وزیراعظم کی نوازشریف سے اہم ملاقات ,ملاقات میں دونوں رہنماوں کو بلوچستان اور پارٹی امورپر بریفنگ
لاہور:جاتی امرا میں سابق وزیراعظم سے نواز شریف کی اہم ملاقات ہوئی ،ملاقات میں اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مریم نواز بھی شریک تھیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو لاہور جاتی امرا میں ملاقات میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کو بلوچستان اور پارٹی امورپر بریفنگ دی ۔اس سے قبل لاہور آمد کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کیا ، اور دونوں رہنما بذریعہ ہیلی کاپٹر ایک ساتھ جاتی امرا کے لئے روانہ ہوئے۔ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو ہدایت کی کہ حکمران جماعت کی جانب سے جاری کئے گئے ترقیاتی کاموں کو شفاف انداز میں اختتام پزیر کیا جائے ۔