وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس,حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر ڈیڈ لاک ختم,19 دسمبر کو سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے حلقہ بندیوں کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کے بعد 19دسمبر کو سینٹ میں بل منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے پارلیمانی رہنما¶ں کا اجلاس آج بروز ہفتہ کو قائد ایوان راجہ ظفر الحق کے زیر صدارت ہوگا تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت آراکین سینٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف نے بائکاٹ کا فیصلہ کیااجلاس میں فاٹا اصلاحات حلقہ بندیان اور مردم شماری کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے پارلیمانی رلیڈروں کا اجلاس قائد ایوان راجہ ظفرالحق کی زیر صدارت آج بروز ہفتہ کو ہوگا جس کی راجہ ظفر الحق نے خود بھی تصدیق کی ہے دوسری جانب پیپلزپارٹی کے سینٹر اعتزاز احسن نے صحافیوں کو بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کے زیر صدار ہونےوالے اجلاس میں حلقہ بندیاں اور مردم شماری کے معاملے کو احسن طریقے سے طے کرلیاگیا ہے اور اس حوالے سے 5رکنی کمیٹی بنائے جائے گی جس میں ملسم لیگ ن کے مشاہد اللہ خان ،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی عثمان کاکڑ،پیپلزپارٹی کے تاج حیدر ملسم لیگ ق کے مشاہد حسین سید اور حاصل بزنجو شامل ہونگے اور وزیر اعظم کمیٹی کی خود نگرانی کریں گے اور یہ کمیٹی 2ہفتوں میں حلقہ بندیاں اور مردم شماری کا معاملہ طے کریں گی 19دسمبر کو سینٹ میں منظوری کے لئے بل پیش کیا جائے گا اس کے علاوہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے اور کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوگی بل منظور ہونے کے بعد فوری طور پر الیکشن شیڈول کا علان کردیا جائے گا اس کے علاوہ اجلا س میں پارلیمنٹ میں حاضری سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی .