پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایک ذمے دار شخص ہیں وہ انفارمیشن کے بغیر نہیں بولتے. ان کی باتوں نے بہت سے سوالوں کو جنم دیا ہے. وزیر اعظم کچھ اور اسپیکر کچھ اور کہہ رہے ہیں.مسلم لیگ (ن) والے لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے. احتجاج اور جلسے حکومت کے راستے کی رکاوٹ نہیں ہوتے.ہم کسی کو جمہوریت کو ڈیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ دوسروں کی طرف بہت انگلیاں اٹھائی گئیں. قانون سب کے لیے ایک ہے. احتجاج اور جلسے حکومت کے راستے کی رکاوٹ نہیں ہوتے. ہمارے دور میں بھی احتجاج ہوئے لیکن ہم جاکر مسائل حل کرتے تھے.پیپلز پارٹی نے بہت سے کرائسس پر قابو پایا ہے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی صداقت اور ایک حقیقت ہے، ہم کسی کو جمہوریت کو ڈیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے. وزیر اعظم کچھ اور اسپیکر کچھ اور کہہ رہے ہیں، اسپیکر اگر قوم کے سامنے بات نہیں کرسکتے تو پارلیمانی لیڈرز کو بتادیں. اسپیکر ذمے دار شخص ہیں وہ انفارمیشن کے بغیر نہیں بولتے. ان کی باتوں نے بہت سے سوالوں کو جنم دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری سے متعلق حکومتی وعدے پورے نہیں کیے جارہے جب کہ عمران جلد الیکشن چاہ رہے ہیں اور فضل الرحمان ان کے ساتھ ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024