پاکستان کا غوری میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ ، میزائل ایک ہزار تین سو کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
پاکستان کا  غوری میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ ، میزائل ایک ہزار تین سو کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سٹریٹجک میزائل گروپ کی طرف سے آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تجربہ کیا گیا۔ غوری بلیسٹک میزائل نیوکلئیر اور روایتی ہتھیاروں کو ایک ہزار تین سو کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی جی سٹریٹجک پلان ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود نے تجربے پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سائنسدانوں اور سٹریٹجک پلان ڈویژن کے افسران اور جوانوں کو مبارکباد دی ہے۔ صدر اور وزیراعظم نے بھی کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم اضافہ قرار دیا ہے۔