ٹیم مچھ جیل پہنچ گئی, ٹیم صولت مرزا کے ویڈیو بیان سے متعلق تحقیقات کرے گی

ٹیم مچھ جیل پہنچ گئی, ٹیم صولت مرزا کے ویڈیو بیان سے متعلق تحقیقات کرے گی

پھانسی کے ملزم صولت مرزا سے ازسرنو تحقیقات کیلئے تشکیل دی جانے والے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم تحقیقات کیلئے مچھ جیل پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم کی سربراہی ڈی آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ کر رہے ہیں۔ ٹیم میں ایم آئی، آئی بی، اسپیشل برانچ سمیت دیگر حساس اداروں کے اہلکار بھی شمال ہیں۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم صولت مرزا کے ویڈیو بیان سے متعلق ازسرنو تحقیقات کرے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیم کی ملاقات صولت مرزا سے کرا دی گئی ہے۔ ٹیم صولت مرزا کا بیان بھی قلمبند کرے گی۔