نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلی فون پر رابطہ ،جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا

 نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلی فون پر رابطہ ،جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک گفتگو میں مشرق وسطیٰ خاص طورپر یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے یمن کے معاملے پر مختلف ممالک سے رابطوں کے بارے میں جان کیری کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نےجان کیری کو یمن کےمتعلق پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداداور حکومتی پالیسی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔امریکی وزیرخارجہ نے یمن میں قیام امن کیلئے پاکستانی کوشش کوسراہا