مودی کا مصافحے کیلئے بڑھا ہوا ہاتھ انجیلا مرکل نے نظرانداز کردیا

مودی کا مصافحے کیلئے بڑھا ہوا ہاتھ انجیلا مرکل نے نظرانداز کردیا

برلن (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جو ان دنوں جرمنی کے دورے پر ہیں، کو برلن میں مشترکہ پریس کانفرنس میں اسوقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب کانفرنس ختم ہوتے ہی انہوں نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے مصافحے کیلئے ہاتھ بڑھایا لیکن وہ نظرانداز کرکے آگے بڑھ گئیں اور مودی جی کھسیانے ہوکر رہ گئے۔ جرمن چانسلر کو مودی کی خفت کا احساس ہوا تو انہوں نے بعد میں ایک طرف ہو کر ہاتھ ملا لیا۔