محمد نواز شریف نے خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کا اختیار چار رکنی کمیٹی کو دے دیا

 محمد نواز شریف نے خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کا اختیار چار رکنی کمیٹی کو دے دیا

خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے مسلم لیگ نون نے کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے کمیٹی کے ارکان میں اقبال ظفر جھگڑا ،امیر مقام، پیر صابر شاہ اور رحمت سلام خٹک شامل ہیں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیارمذکورہ رکنی کمیٹی کو دیا ہے، کمیٹی ہزارہ ڈویژن اور جنوبی خیبر پی کے سے بلدیاتی امیدواروں کو پارٹی ٹکت جاری کرے گی۔