غیر ملکی ایجنسیاں بلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں سے باز رہیں: آرمی چیف

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
غیر ملکی ایجنسیاں بلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں سے باز رہیں: آرمی چیف

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ میں گورنر، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور سدرن کمانڈ کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں، آرمی چیف نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں دہشت گردوں کے خلاف ایف سی کی کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جنرل راحیل شریف نے تربت میں دہشت گردوں کے ہاتھوں غریب مزدوروں کے قتل پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کےلئے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ غیرملکی ایجنسیاں پاکستان اور بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں سے باز رہیں انہیں اس عمل میں شکست کا سامنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ریاست کی عملداری کو ہر حال میں یقینی بنائیں گے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، انہوں نے ایف ڈبلیو او کو صوبے میں ترقیاتی منصوبے جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔