دہشت گرد رائے ونڈ میں ہویا نائن زیرو میں اُن کے خلاف کاروائی کی جائے گی:امیر مقام

دہشت گرد رائے ونڈ میں ہویا نائن زیرو میں اُن کے خلاف کاروائی کی جائے گی:امیر مقام

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پچھلے سال بھی ستر فیصد فنڈز ضائع کئے اور اس سال بھی یہی صورت حال ہے انہوں نے کہا صوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔امیرمقام کا کہنا تھا،کراچی میں امن و امان کو بحال کرنا مسلم لیگ ن کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دہشت گرد رائے ونڈ میں ہویا نائن زیرو میں اُن کے خلاف کاروائی کی جائے گیاس سے قبل واپڈا ہاؤس پشاور میں واپڈا ملازمین اور ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا امیر مقام نے مظاہرین سے مذاکرات کرنے کے لیے واپڈا ہاؤس پہنچے۔امیرمقام نے واپڈاملازمین کا پچیس کروڑروپے بونس کا مطالبہ منظور کرنےکا اعلان کیا جس پر مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا