جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ، امید ہے مقدمے کی تحقیقات جلد مکمل کر لی جائے گی: الطاف حسین

 جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ، امید ہے مقدمے کی تحقیقات جلد مکمل کر لی جائے گی: الطاف حسین

ایم کیو ایم سیکریٹریٹ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ لوگوں کے کہنے پر برطانیہ آیا تو یہاں بھی مقدمے بنائے گئے، ان پر اور متحدہ کے دیگر رہنماوں پر پہلے بھی کئی مقدمے بنائے گئے، ساتھی بالکل پریشان نہ ہوں  یہ لوگ پھر لے کر جائیں گے تو وہ پھر واپس آ جائیں گے، دعا کریں عمران فاروق کے قاتل جلد گرفتار ہو جائیالطاف حسین کا کہنا تھا کہ مقدمے کی تحقیقات جاری ہے،اس لیے اس پرمزید بات نہیں کر سکتے ،وہ اپنے اوپر لگائے الزامات کی مسترد کرتے ہیں،امید ہے مقدمے کی تحقیقات جلد مکمل کی جائے گی، جسطرح وہ واپس آگئے، تئیس اپریل کو این اے دو سو چھیالیس کی نشست بھی واپس آجائیگی،ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ بعض تجزیہ کاروں نے انہیں سیدھا جیل بھجوا دیا ،ان کی  رہائی پربعض لوگ خوش تو بعض لوگوں کو تکلیف ہوئیانہوں نے کہا کہ پاکستان کو یمن سعودی تنازعے میں نہیں جھونکنا چاہیے، یمن تنازعے میں پاکستان ثالث کا کردار ادا کرے، سب سوچیں کہ پاکستان کی بھلائی کس چیز میں ہے،