گلگت میں تیرہویں روزبھی سکیورٹی فورسزکا گشت جاری،آج دن بارہ بجے سے شام چھ بجے تک کرفیو میں نرمی کے دوران دکانوں پر خریداروں کا رش

گلگت میں تیرہویں روزبھی سکیورٹی فورسزکا گشت جاری،آج دن بارہ بجے سے شام چھ بجے تک کرفیو میں نرمی کے دوران دکانوں پر خریداروں کا رش

گلگت شہرمیں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث تیرہ روز سے کرفیو نافذ ہے ، شہریوں کو در پیش اشیائے خوردونوش اور پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کے باعث دن بارہ بجےسےشام چھ بجےتک کرفیو میں نرمی کی گئی۔اس دوران خریداروں کی ایک بڑی تعداد نےمارکیٹوں کا رخ کیا اوراشیائےخوردو نوش خریدیں کرفیوکےدوران جیکٹ اور چادرپہننے اور دو یا دو سے زائد افراد کے ساتھ گھومنے پر پابندی عائد تھی۔ ادھر شاہراہ قراقرم کی بندش کے سبب گلگت بلتستان میں خوراک اور پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں مشکلات درپیش ہیں۔شہر میں پولیس اور پاک فوج کا گشت اور مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ کئی مشتبہ افراد حراست میں لئے جاچکے ہیں۔ امن و امان قائم رکھنے کے لئے شہر کے داخلی و خارجی راستے اور موبائل فون سروس بند ہے۔کرفیواورحالات کی خرابی کے باعث قانون سازاسمبلی گلگت بلتستان کاکل ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔